• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی شاہراہ کی جلد دو رویہ تعمیر یقینی بنائی جائے، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ(پ ر) بی اے پی کے مرکزی رہنما سابق ناظم چلتن ٹاؤن حاجی میر اسماعیل لہڑی نے لسبیلہ حادثے 41 قیمتی جانی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت موٹر وے پولیس اور این ایچ اے حکام ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں بیلہ میں یہ تیسرا بڑا سانحہ ہے جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے اورہربار حکومت اورادارے سخت اقدامات اٹھانے کے اعلانات اوردعوے توکرتے ہیں لیکن ان پرعملدرآمد نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ بیلہ سانحہ کی تحقیقات کرکے اصل محرکات قوم کے سامنے لا کر ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ بنا کر آئےروزہونے والے حادثات کوروکے ۔
کوئٹہ سے مزید