• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود میں غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیں، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن)چیف سیکرٹری بلوچستان محکمہ سماجی بہبود میں غیر قانونی اقدامات کانوٹس اور محکمے میں سیاسی مداخلت فوری طور پر بند کرائیں،یہ بات بی این پی کے ضلعی صدر غلام نبی مری ، جنرل سیکرٹری جمال لانگو اور ضلعی کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود اپنے نام اور کام کی نوعیت کے حوالے سے خدمت خلق کا ایک عظیم ادارہ ہے، جس کے قیام کا مقصدمعاشرے کے کچلے ہوئے طبقات کی داد رسی کرنا ہے، لیکن محکمہ میں عرصہ چار سال سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور گریڈ 19کے ایک افسرکو قائمقام ڈی جی تعینات کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر پوسٹنگ ٹرانسفر، اٹیچمنٹ، ڈیپوٹیشن مروجہ قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کی جارہی ہیں ، جس کی وجہ سے محکمہ میں بد نظمی اور انتشار پیدا ہوا اور محکمہ کے افسران میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہےانہوں نے بیان میں کہا کہ چیف سیکرٹری جو تمام محکموں کے سربراہ ہیں اور بطور کپتان ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اداروں میں غیر قانونی اقدامات خواہ وہ انتظامی امور ہوں یا مالی امور اور محکمہ سماجی بہبود میں پوسٹنگ ٹرانسفر اداروں کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ اقدامات کافوری نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید