کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 ،پنجاب میں شام 7 بج کر 8 منٹ بلوچستان میں 7 بج کر 47 منٹ جبکہ خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا۔