• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر لیاقت لہڑی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوسے ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نےگذشتہ روزچیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکویوسف شاہ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران علاقے میں بجلی کی صورتحال، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور پرانے و خراب ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بجلی کی قلت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لوڈ میں اضافے کے پیشِ نظر نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید