کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی نشست آج 12 فروری کو دو پہر تین بجے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں طلب کی گئی ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان اینیمل سلاٹر کنٹرول کا مسودہ قانون 2025 مسودہ قانون 42 مصدرہ 2025 کو زیر غور لایا جائے گا ۔