• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی کوئٹہ نے چھ تھانیدار تبدیل کر دئیے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ نے چھ تھانیدار تبدیل کر دئیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے ایس ایچ او کچلاک ثنا اللہ شیرانی کو ایس ایچ او نیو سریاب تعیناتی کے منتظر عبدالحئی گرانی بلوچ کو ایس ایچ او نیو کچلاک ٗ آفتاب علی کو ایس ایچ او شہید منظور ترین ٗ جمیل الرحمن کو ایس ایچ او کچلاک ٗ نوید اختر کو ایس ایچ او شہید جمیل کاکڑ اور ابراہیم زرکون کو ایس ایچ او شہید عبدالخالق تعینات کر دیا گیا ایس ایچ او نیو سریاب مجیب الرحمن کو انوسٹی گیشن ونگ جبکہ نصیر احمد نوتکانی ٗ نور اللہ ٗ شاہنواز مینگل اور غلام سرور کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید