کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران کا تنظیمی جائزہ اجلاس اتوار 15 فروری کو دن 11 بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں سابقہ فیصلوں و منصوبہ عمل پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور صوبائی ذمہ داران زونز کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس میں بنو قابل پروگرام گوادر و جعفرآباد کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔