کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلی بلوچستان کی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہاہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ ماحول کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے یہ بات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عورت فاؤنڈیشن اور یو این وومن کے جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی عورت فانڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر علاءالدین خلجی نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عورت فاؤنڈیشن کا یہ منصوبہ ایک جامع فریم ورک پر بلوچستان کے چار اضلع میں کام کر رہا ہے انہوں نے نیٹ ورک کے مقاصد اور بلوچستان کے تناظر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ نصیر آباد میں خواتین افسران کی تعیناتی مثبت پیش رفت ہے حکومت طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا ضروری ہےانہوں نے میڈیکو لیگل افسران کی تعیناتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فرانزک لیبارٹری نہ ہونے کے باعث کئی کیسز میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے جس کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا نے عورت فانڈیشن کو 40 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور تشدد کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔