• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریضوں کی دیکھ بھال صرف علاج تک محدود نہیں ہونی چاہیے: ڈاکٹر فرحت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا ہے کہ مریضوں کی دیکھ بھال صرف علاج تک محدود نہیں ہونی چاہیےاس میں صحت یابی، مجموعی بہبود، اور بچے کو اعتماد اور تسلسل کے ساتھ معمول کی زندگی میں واپس لانے کی حمایت بھی شامل ہے یہ باتیں انہوں نے انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیں جس میں کینسر کے علاج سے گزرنے والے بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ صحت یاب ہونے والے بچوں اور ان کے خاندان بھی شریک ہوئےمقررین نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہمارے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کن مشکل حالات کا سامنا ہوتا ہے ایسے اقدامات کے ذریعے ہم انہیں یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں نہ صرف طبی اعتبار سے بلکہ صحت یابی کے اس پورے سفر کے ہر مرحلے میں انکے شانہ بشانہ ہیں۔
کوئٹہ سے مزید