• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DGPRکی زیرصدارت اخبارات کے مدیران کا تعارفی اجلاس

کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت اخبارات کے مدیران کا تعارفی اجلاس ہوا اجلاس میں حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اخبارات کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مثبت اور تعمیری روابط کے ذریعے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اجلاس میں ایکریڈیشن کمیٹی کو فعال بنانے، میڈیا اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید