• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گوادر کی مرکزی لائبریری میں گوشہ اقبالیات کا افتتاح

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر کی مرکزی لائبریری میں گوشہ اقبالیات (اقبال کارنر) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی تقریب کے مہمانان میں اقبال اکادمی پاکستان لاہور کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر تھے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیا الرحمٰن، ادارہ فروغ قومی زبان کے محبوب خان بگٹی ، طارق بن آزاد ، کامران مشتاق ، تربت یونیورسٹی کے ڈاکٹر طارق بھی شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر میں گوشہ اقبالیات کا قیام طلبا و طالبات کو علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ تحقیقی و علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرؤف اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے خطاب میںپروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق کو بلوچستان خصوصاً خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور قومی زبانوں کی ترویج کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید