• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز حکام کے چھاپے، دکانداروں کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

لاہور (کرائم رپورٹرسے)نولکھا میں کسٹمز حکام نے گوداموں پرچھا پے مارے ، دکانداروں سےحکام کی جھڑپ ہوئی اور انہوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ پولیس نے دکانداروں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ۔ اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے درخواست ملنے پر مزید قانونی کاروائی ہوگی۔
لاہور سے مزید