• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی تباہی سے متاثرہ ممالک کی امداد کے وعدے پورے نہیں ہوئے، امیر ممالک کی کوششیں ایک بے اثر علاج کے مترادف

واشنگٹن (جنگ نیوز)دنیاکے امیر ممالک نے گلو بل وارننگ کے نتیجے میں موسمی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کے نقصانات بھرنے کے وعدے تو کئے ہیں لیکن اس ازالے کےلیے پیسوں کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آرہا ۔متمول ممالک کو اس بات سے تو اتفاق ہے کہ تر قی پذیر ممالک کو اپنے مصائب اور ،مشکلات سے نمٹنےکےلیے امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ان میں سے کچھ ممالک سمجھتے ہیں کہ امیر ممالک کی کوششیں ایک بے اثر علاج کے مترادف ہیں ۔گزشتہ نومبر میں موسمیات پر مصر میں منعقدہ عالمی سر براہ کانفرنس اس امید اور تو قعات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی تھی کہ موسمی تباہ کاریوں سے متاثرہ غریب ممالک کی مددکےلیے فنڈ قائم کیا جائے گا ۔لیکن ماہ گزر جانے کے باوجود اس فنڈ کے آثاردکھائی نہیں دے رہے ۔امریکا اور دیگر تر قی یا فتہ اور امیر ممالک کی کاوشیں نمایاں نہیں ہوئی ہیں ۔کلاٹمیٹ چینج پر وہائٹ ہاؤس کے نمائندئے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ڈیووس اکنامک فورم اور واشنگٹن پوسٹ کے تحت کا نفرس میں بڑا مختصر جواب دیا اور کہا کہ درست اقدامات کےلیے پیسوں کی ضرورت ہے ساتھ میں غلطیوں پر بھی قابو پانا ہوگا ۔

دنیا بھر سے سے مزید