• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، کونسلرز ، سیاسی قائدین اور دیگر زعماء کی پریس کانفرنس

پشاور(نامہ نگارخصوصی)پشاور ماڈل سکول بوائز II ورسک روڈ پشاور میں 35ویں یوم اساتذہ کی سالانہ پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پشاور ماڈل سکول کے ڈائریکٹر محمد اسد سیٹھی تھے جبکہ پرنسپل فائزہ عمیر کے علاوہ اساتذہ اور طلباءکی ایک کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار جس کے ذریعے ہم دنیا کو تبدیل کرسکتے ہیں قوموں کے عروج و زوال تعلیم سے وابستہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر طلباءپر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کے ہر پہلو میں نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں ایک طالب علم کی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم کیساتھ انتہائی مخلص اور ایماندار ہو ، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے خوب ہمیں فلسفہ خودی دیا ہے یعنی کہ انسان اپنی تخلیق اور اپنی عزت نفس کی وجہ تلاش کرے تو تب ہی وہ اعلیٰ مقام پاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے معاشرے میں جو افراتفری ہے اس کی بنیادی وجہ میری نظر میں یہ ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو تلاش کرنا چھوڑ دیا ہے اگر ہم اپنے آپ کو تلاش کرلیں یعنی اس دنیا میں آنے کا مقصد اور ہمارا کردار کیا ہے تو پھر امن و سکون میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مگر یہ بات یاد رکھیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ طلباءکے ذہن اور کردار میں نکھار پیدا کریں انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس صرف ایک سکول کا نام ہی نہیں بلکہ ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں نہ صرف طلباءکی تعلیم و تربیت کی جاتی ہے بلکہ اساتذہ اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے باقاعدہ ورکشاپز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ استاد کا درجہ اس وقت تک بلند نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کی کامیابی میں استاد اور والدین کا کردار نہایت اہم ہے ۔
پشاور سے مزید