• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، زون انٹر کالجز فٹبال ٹورنامنٹ،گورنمنٹ فرنٹیئر کالج نےٹرافی جیت لی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام پشاور زون انٹر کالجز فٹبال ٹورنامنٹ کےفائنل میں گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار کوایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی، تیسری پوزیشن کے میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج باچاخان نے گورنمنٹ گرلز کالج نحقی کوایک صفر سے ہرایا۔اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ گرلز فرنٹیئر کالج شاہین عمر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر وائس پرنسپل فرنٹیئر کالج ہادیہ سعید، ڈائریکٹر یس سپورٹس فرنٹیئر کالج گل صنوبر اخلاص، ڈائریکٹریس سپورٹس سٹی گرلز کالج گلبہار نجمہ قاضی، گورنمنٹ گرلز کالج باچاخان کی آفشین، کوچز، آفیشلز اور کالج کی طالبات بھی موجود تھیں۔
پشاور سے مزید