• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کا دورہ سوڈان مسلح گروپ کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک

خرطوم(نیوز ڈیسک)سوڈان میں مسلح گروپ نے ایک گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 21 افراد کو ہلاک کردیا یہ واقعہ پوپ فرانسس کے دورے کے آغاز پر ہوا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے جنوبی علاقے میں ایک گاؤں میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پوپ فرانسس خانہ جنگی ختم ہونے، مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے 3 روزہ دورے پر سوڈان پہنچے ہیں اور اس موقع پر سیکورٹی سخت رکھی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان نے بھی مسلح گروپوں سے اپیل کی ہے کہ خانہ جنگی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
یورپ سے سے مزید