• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹا لیک کیس، تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عمر شبیر نے ڈیٹا لیک کرنے کے مقدمہ میں تفتیشی افسرکو چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران کیس میں ملزمان ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی، عدیل اشرف عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت کیس کا چالان پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چالان جمع کروایا جائے تاکہ کیس کا ٹرائل شروع ہو سکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید