• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APC ڈرامہ ہے، عمران خان شرکت نہیں کریں گے، تحریک انصاف

لاہور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماؤں اسدعمر اور اسدقیصر نے حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے.

غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں‘ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر دہشت گردی کوپھیلنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 10مہینے میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!۔

ادھرلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نےکہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے۔

گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔دریں اثناء سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی جانب سے ایپکس کمیٹی میں کی گئی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کو خیبرپختونخوا پولیس کے متعلق ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

اسد قیصر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں دہشت گردی پر موثر انداز میں قابو پایا گیا‘ہمارے دور میں کوئی بم دھماکے،خودکش حملے یا دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوئے ،دہشت گردی سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی کامیاب رہی۔

اہم خبریں سے مزید