• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل کاٹن کمیٹی ملازمین کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل، احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کا احتجاج مسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ، ملتان کے علاوہ بہاولپور ، گھوٹکی ، سکرنڈ ، میرپور خاص ، کراچی ، لسبیلہ ، سبی ، ڈی ائی خاں ، ساہیوال اور. لاہور میں بھی ملازمین کا احتجاج اور تالہ بندی جاری ہے،ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، پی سی سی سی ملازمین نے 5 فروری کو مریم نواز کی ملتان آمد پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری ایپکا یونٹ پی سی سی سی نجم الثاقب بوسن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی بقایاجات کی بندش وفاقی حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی کیلیے باعث شرم بے حس حکمران ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی بجائے بیوروکریسی کی مراعات بند کر دیں ، بیوروکریسی ہی ملازمین کی تنخواہوں میں بڑی رکاوٹ ہے ، ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ جنرل سیکرٹری ایپکا یونٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈیفالٹر ملوں کو فوری طور پر سیل کرے اورکاٹن امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جائے یہی قومی مجرموں کاعلاج ہے،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی(ایپٹما) قومی ڈیفالٹر ہےجس نےپاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے3.5ارب کےعلاوہ سوئی گیس اور واپڈا کےاربوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔
ملتان سے مزید