• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گانے والی وانے جےرام چل بسیں

بھارت کی سابقہ گلوکارہ وانی جےرام چنئی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس نے مشتبہ حالت میں وفات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وانی جےرام کی لاش کلپوک سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی گئی ہے۔

وانی کی ماسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صبح پونے 11 بجے گھنٹی بجائی تو گلوکارہ نے دروازہ نہیں کھولا، فون کیا تو وہ بھی نہیں اٹھایا۔

پھر نوکرانی نے وانی کی بہن اوما کو مطلع کیا جنہوں نے وہاں آکر ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا۔

وانی جے رام فرش پر بےہوش حالت میں پائی گئیں، ان کے ماتھے پر زخم تھے۔

کیریئر:

وانی جےرام نے 1971 میں ’گڈی‘ گا کر سنگیت کی دنیا میں اپنا نام بنایا، انہوں نے 5 دہائیوں تک گلوکاری کی۔

گلوکارہ نے 19 زبانوں میں 10 ہزار سے زائد گیت گائے، انہیں بہترین گلوکاری پر تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید