• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پارک زیادتی کیس، ملزمان کا ڈکیت گینگ سے تعلق کا شبہ

اسلام آباد ایف نائن پارک ۔ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اسلام آباد ایف نائن پارک ۔ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کا تعلق کسی ڈکیت گینگ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کی تحقیقات کر رہی ہے، سی آئی اے نے مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

فرانزک ٹیم  نے  ایف نائن پارک اسلام آباد میں جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تصاویر لیں، ٹیم نے ایف نائن پارک اسلام آباد کے جنگل ایریا کا دورہ کیا اور شواہد بھی اکٹھے کیے۔

پولیس نے 100 سے زائد مشکوک افراد کی متاثرہ لڑکی سے شناخت کروائی اور کہا کہ ملزمان مسلح تھے، شبہ ہے ان کا تعلق کسی ڈکیت گینگ سے ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزمان واردات کے بعد ایف نائن پارک کے کسی گیٹ سے باہر نہیں نکلے، وہ پارک کے کسی کیمرے میں نظر نہیں آئے۔

پولیس کے مطابق ایف نائن پارک میں کام کرنے والے تمام افراد کی چھان بین جاری ہے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید