• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کے دوران تین کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالحفیظ ابڑو نے ایک ماہ کے دوران تین کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے عدم تعاون کی وجہ سے ایف آئ آر درج نہیں ہوسکی۔ سکریٹری صحت کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ تین سے کم عمر بچوں میں سے دو دو بچوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا اور ان تین بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ گئے۔ جب کہ علاج اور جسمانی معائنے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ان کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کے لیے اس دائرہ اختیار کے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو چائلڈ لائف فاونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر نے خود بلایا اور جب وہ آئے تو والدین سے اصرار کیا گیا۔ ایف آئی آر درج کروائیں اور میڈیکل کیس درج کروائیں لیکن مریضوں کے والدین/ رشتہ داروں نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید