• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (ایچ ٹی وی) اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری، ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی درخواست دہندکیلئے پری لائسنس ٹریننگ لازمی قرار ، ماربل سٹی 2 سال میں مکمل کرنے کا ہدف ، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے 40 ثانوی اسکول نجی شعبے کے شراکت داروں کے ذریعے چلائے جائیں گے تاکہ معیار اور گورننس بہتر بنائی جا سکے،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے پچاسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تعلیم، ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی سیاحت اور صنعتی ترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سینئر وزرا سردار شاہ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے مشیر بابل بھیو، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سکھر؛ اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ کمرشل ایجوکیشن، نوشہرو، خصوصی ڈرائیور ٹریننگ اور پائیدار جنگلاتی سیاحت کے امور زیر بحث آئے۔
ملک بھر سے سے مزید