اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کیلئے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کیے جائیں ۔حجاج کرام اور خدام الحجاجمثبت طرز عمل سے سعودی عرب میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کریں ،حجاج کرام کی سہولت اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ، انہوں نے یہ ہدایت وزارت مذہبی امور میں حج تیاریوں کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے دی ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور حج ونگ افسران نے مختلف امور بریفنگ دی ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے بتایاکہ عازمینِ حج اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے عازمین حج کو مناسک حج اور انتظامی امور پر تربیت فراہم کی گئی۔