• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ گریڈڈ رن وے پر پہلی لینڈنگ مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ گریڈڈ رن وے پر پہلی لینڈنگ مکمل، 8,305ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 18ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ازسرنو تعمیر اور اپ گریڈ شدہ مرکزی رن وے 07L/25Rپر پہلی کامیاب لینڈنگ کی گئی، جو پاکستان کے ہوابازی انفراسٹرکچر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ جدید کوڈ 4F رن وے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہے اور دنیا کے بڑے کمرشل طیاروں بشمول ایئربس A380 کی لینڈنگ کے لئے موزوں ہے۔ 8,305ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 18 ماہ میں بغیر کسی تاخیر، اضافی لاگت، کلیم یا حادثے کے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید