کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےپروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان شوق سے جیل بھرو تحریک چلائیں مگر پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں،سینئرتجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر کوئی بھی اعتبار نہیں کررہا تو مل کر چیف الیکشن کمشنر کو ہٹادیں، سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان کو جیل بھرو تحریک خود لیڈ کرناچاہئے،ن لیگ پر یہی تنقید ہوتی ہے کہ لیڈرشپ قربانی دینے کیلئے موجود نہیں ہوتی، نواز شریف کے بچے باہر بیٹھے ہیں وزیراعظم کے بچے بھی حکومت قائم ہونے کے بعد واپس آئے ہیں، ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں کسی نے گن پوائنٹ پر تحلیل نہیں کروائی تھی، صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الیکشن کمیشن کا قانونی معاملہ ہے، کئی جماعتیں انتخابات سے پہلے نئی مردم شماری چاہتی ہیں۔