• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر بیسیوں مقدمات ہیں پہلے خود تو جیل جائیں، ملک احمد

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر بیسیوں مقدمات ہیں پہلے خود تو جیل جائیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پرویز مشرف کی جگہ کوئی بھی حکمران ہوتا وہ امریکا اور عالمی برادری کا ساتھ ہی دیتا، پرویز مشرف دور کی دوغلی، منافقت اور ڈبل گیم پر مبنی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا یہ حشر ہوا ہے۔میزبان محمد جنید نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے اے پی سی میں تحریک انصاف بھی شرکت کرے، تحریک انصاف نے اس حوالے سے حکومت سے باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ کیا وفاقی حکومت کی موجودگی میں دو صوبوں میں انتخابات ہوسکتے ہیں، تحریک انصاف کسی کو مجبور نہیں کرسکتی کہ باقی اسمبلیاں بھی تحلیل کریں، جب تک وفاقی حکومت کیئرٹیکر نہیں ہوتی دو صوبوں میں انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید