• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک کی تاریخ دیدوں گا، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے ضلعی صدور کو جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات آگے جاتے ہیں تو آئین بڑا واضح ہے کہ آرٹیکل چھ لگے گا‘صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90دن سے آگے گئے توجیل بھروتحریک کی تاریخ کا اعلان کردوں گا‘یہ تحریک پاکستان کو حقیقی آزادی اورجمہوریت دے گی جس سے قانون کی حکمرانی آئے گی اور پاکستان دلدل سے نکل سکے گا‘قوم کا آئین اورو قانون پر سے اعتماد ہے اٹھتا جارہا ہےاوروہ عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے ‘ہیلتھ کارڈ اسکیم ختم کرنا دو کرپٹ خاندانی جماعتوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، حالات یہ ہیں کہ پولیس اور ریاست عدالتوں کے احکامات نہیں سنتی ‘آج حالات یہ ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے اور تشدد کیا جاتا ہے‘ آئین کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے کے نوے روز میں انتخابات ہونے ہوتے ہیںلیکن الیکشن کمیشن اور گورنرز تاریخ نہیں دے رہے ۔ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ‘ پاکستان میں وہ وقت آ گیا ہے جسے جسٹس منیر موومنٹ کہتے ہیں‘ اب وقت بدل چکا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید