• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پارٹی اور اپنی حکومت سے متعلق دعوے غلط ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا عمران خان اپنی پارٹی اور اپنی حکومت سے متعلق درست دعوے کررہے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے پارٹی اور اپنی حکومت سے متعلق دعوے غلط ہیں،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پرویز مشرف بہترین بلدیاتی نظام دے کر گئے، اس وقت لوگ ایم این اے ایم پی اے نہیں ناظم بننا چاہتے تھے۔

 سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کے پارٹی اور اپنی حکومت سے متعلق دعوے غلط ہیں، سب جانتے ہیں عمران خان کو اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ لائی تھی، اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار تک خود فائنل کیے تھے، پی ٹی آئی دور میں صحافیوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا، معیشت کا برال حال ہوا اور گورننس پر بھی سوالات اٹھتے ہیں، پچھلے انتخابات میں پری پول دھاندلی ہمارے سامنے ہوئی۔

 ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دعویٰ درست ہے کہ پی ٹی آئی کا جنم کسی فوجی نرسری میں نہیں ہوا، لیکن یہ دعویٰ ٹھیک نہیں کہ وہ فوج کی مدد کے بغیر اقتدار میں آئے، یہ بات درست ہے عمران خان کی پارٹی اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بنائی، عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے ہی کافی مقبول تھے۔

اہم خبریں سے مزید