• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن، 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا انکشاف،چار ملزمان نے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی ،ایک ملز م گرفتار،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا انکشاف ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ساجد جوجو کو گرفتار کرلیا 4ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلاکر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس سرجن نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق کردی ۔
اہم خبریں سے مزید