• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے، تاجر رہنما

پشاور (لیڈی رپورٹر)نگران حکومت میں تاجروں کو نمائندگی نہ دینے پر صوبے کہ تاجر قاہدین نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے تاجروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ تاجروں کی نماہندگی نگران حکومت میں اس لئے بھی ضروری تھی کہ تاجروں کے حوالے سے التواء میں پڑے بہت سے منصوبوں پر عملدرآمد ہو جانا تھا اور حکومت کے لئے بھی دشواریاں کم ہوتی اور معیشت بھی بہتر ہوسکتی ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری احسان باچا مردان، افتخار حسین صدر ضلع چارسدہ، سعید بخش صراف چیرمین ضلع نوشہرہ، سردار شاہنواز صدر ایوان تجارت ایبٹ آباد، عبدالرحیم صدر تاجران فیڈریشن مالاکنڈ، انوار دین صدر تاجران لوئر دیر، عبدالغفار دیشانی صدر تاجران بٹگرام، فضل ربی صدر تاجران بونیر، ملک منصور بنگش صدرتاجران فیڈریشن کوہاٹ، ظفر اقبال صدر تاجران ہنگو، شیخ عظمت صدر تاجران ٹانک، حاجی وحید صوبائی صدر آٹا ڈیلرز، ایڈیشنل سیکرٹری شکیل احمد صراف، ترجمان شھزاد صدیقی اور دیگر ضلعوں کے تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ۔ تاجروں نے ہمیشہ اپنے کاروبار کی بجائے اپنی ریاست کی بہتری کا سوچا اور حکومتی پالیسیوں کو تسلیم کیا۔ اجلاس میں صوبے کی معاشی صورت حال امن و امان، بڑھتی ہوئی مہنگائی، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز پر تشویش پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں کمی کیجائے تاکہ معیشت بہتر ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔ تاجروں قاہدین کا ان معاملات کے حل اور معیشت کی بہتری کے لئے آہندہ کا لاہحہ عمل طے کرنے اور حکومت سے ان مسائل کے سدباب پر پیش کردہ تجاویز پر غور کیا گیا۔
پشاور سے مزید