نئی دلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ایک سنگدل ماں نے زمانہ جاہلیت میں ہونے والا انسانیت سوز عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو زندہ دفن کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دن کی اس بچی کو برآمد کر کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دو روز زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔ پولیس کی مطابق ریاست اترپردیش کی اس خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی جن کے پہلے ہی دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 14 اور 5 سال ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر راجکمار نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے اہلیہ سے پوچھ گچھ کی جس نے بیٹی کو زندہ دفن کرنے کا اعتراف کر لیا واضح رہے کہ پولیس نے واقعے سے متعلق قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن گرفتاری اب تک عمل میں نہ آسکی۔