• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ زلزلہ: ماہر موسمیات نے3 فروری کو پیش گوئی کردی تھی

انقرہ (نیوز ڈیسک)موسمیات اور زلزلے سے متعلق ریسرچ کرنے والے ایک ماہر نے سوشل میڈیا پر 3فروری کو ہی پیشگوئی کردی تھی کہ ترکیہ اور شام کسی بھی وقت تباہ کن زلزلے کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلے کے جھٹکوں میں مجموعی طور پر5ہزار سے زائدافراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ تاحال دونوں ممالک میں عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جا ری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بارش اور طوفان سے تو پیشگی آگاہ کیا جا سکتا ہے لیکن زلزلے کے بارے میں پیشگوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن حیران کن طور پر سوشل میڈیا پر 3روز قبل کی گئی زلزلے کی پیشن گوئی آج درست ثابت ہوگئی۔
یورپ سے سے مزید