لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نےچوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پرایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا۔ محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کل شام شوہر سے بات ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں ، کل سے محمد خان بھٹی لاپتہ ہے ،استدعا ہے کہ عدالت محمد خان بھٹی کو بازیاب کروانے کا حکم دے ۔