• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوفناک زلزلہ، نومولود بچی کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا

جندیارس، کراچی (اے ایف پی) ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی شام کے ایک گھر جس سے ایک نومولود کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، بچی اپنی والدہ کی رحم کیساتھ ہی جڑی ہوئی تھی جو زلزلے میں جاں بحق ہوچکی تھی۔ یہ نومولود بچی اس خوفناک زلزلے میں اپنے خاندان کی زندہ بچ جانے والی واحد رکن بن گئی ہے جبکہ اس کے ماں باپ، چار دیگر بہن بھائی اور ایک آنٹی زلزلے میں جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ شمالی شام میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے جندیارس میں پیش آیا ہے۔ اس بچی کے والدین کے خاندان سے تعلق رکھنے والے سوادی نامی ایک شخص بتایا کہ ہم نے ملبے ہٹائے جانے کے دوران رونے کی آواز سنی، جب ہم نے ملبہ ہٹایا تو دیکھا کہ بچی اپنی والدہ کی (امبیلیکل کورڈ) یعنی سے حبل سری سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم نے اس نال کو کاٹا اور میرا کزن نومود کو اسپتال لے گیا۔ (حبل سری وہ نال ہوتی ہے جو جنین کو رحم مادر سے آنول کے ذریعے غذا مہیا کرتی ہے اور اس کے فُضلات کو خارج کرتی ہے)۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید