• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصیبت کی گھڑی میں ترک عوام کیساتھ ہیں، سلیم سیف اللّٰہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان میں ترکی کے اعزازی قونصل جنرل سلیم سیف اللہ خان نے ترکی میں حالیہ شدید زلزلے سے جانی مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام زلزلے سے تباہ عمارتوں میں پھنسے افراد کی بازیابی اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن مدد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2005کے زلزلہ اور حالیہ سیلاب میں ترکیہ کی حکومت نے جس طرح پاکستان کی مدد کی اس کو پاکستانی قوم اور حکومت کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور جب ہمارے ترک شامی بھائیوں پر آفت آئی ہے یہ ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہرطرح کی مالی اور امدادی کاموں میں مدد کریں۔ انہوں نے زلزلہ میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اسلام آباد سے مزید