• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا 43 اراکینِ پی ٹی آئی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ

قومی اسمبلی—فائل فوٹو
قومی اسمبلی—فائل فوٹو

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا حکم معطل

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکانِ اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید