• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورت، PTI کے 43 استعفے منظور کرنے کا حکم معطل، ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا

لاہور ( نیوز ایجنسیاں ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روکدیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکان اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، پی ٹی آئی ارکان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مو قف اختیار کیا کہ 43 ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں، ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعفے منظور کیے ، ممبران قومی اسمبلی کے استعفے عدالت عظمیٰ کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گئے، استعفے منظور کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید