• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگپور ٹیسٹ، بھارت کو آسٹریلیا پر 114 رنز کی برتری مل گئی

ناگپور (جنگ نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں 114 رنز کی برتری حاصل کرلی، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 7 وکٹ پر 321رنز بنائے تھے۔ کپتان روہت شرما120 ، روی چندرن ایشون 23، کے ایل راہول 20، ویرات کوہلی 12، سوریا کمار 8، پجارا 7رنز بناکر پویلین لوٹے ۔ رویندرا جدیجا 66 اور اکسر پٹیل 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ نوجوان اسپنر ٹوڈ مرفی نے 5 جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 1،1 شکار کیا۔

اسپورٹس سے مزید