• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر میں گزشتہ رات ٹاون شپ کے قریب شاہراہ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ نوجوان جامی انڈھڑ کے قتل کا ڈراپ سین، پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم ، پولیس نے 24 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد ،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر ڈکیتی کے دوران شوہر کے قتل کا ڈراما رچایا تھا، مقتول کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، واقعہ کے بعد ایک پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی میں خود کررہا تھا اور واردات کا جائزہ لینے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے قتل کا سراغ لگایا اور سکھر پولیس نے گھوٹکی کے ایک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ رخ اندھڑ کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایک بلائنڈ قتل تھا مقتول کی بیوی نے واردات کے بعد پولیس کو بتایا تھا کہ گھر جاتے ہوئے شاہراہ پر دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے مجھ سے طلائی زیورات چھینے کی کوشش کی تو میرے شوہر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے میرے شوہر کو قتل کردیا، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قتل کا سراغ لگایا اور مرکزی ملزم شاہ رخ انڈھڑ کو گرفتار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید