• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ترکیہ سفارتخانے کا دورہ، زلزلے میں اموات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور زلزلے سے ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے ہونیوالی اموات پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترک بھائیوں کیلئے ہر ممکن امدادی اقدامات کررہے ہیں، متاثرین کی بحالی تک ترک بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی قوم افسردہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے امدادی سامان ترکیہ بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، امدادی سامان میں خیمے، کمبل ، گرم کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں،سردی سے بچاؤ کےلئے گرم خیمے اور کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاءپہنچائی جا رہی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید