کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 2افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق موچکو تھانہ کی حدود بلدیہ حب ریور روڈ لکی چڑھائی ممتاز گوتھ کے قریب ٹریفک حادثہ میں23سالہ طلحہ ولد خادم حسین جاں بحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 65سالہ ذوالفقار ولد نذر حسین جاں بحق ہوگیا ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔