• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا بھارت پر لگایا گیا ٹیرف خوش آئند ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈکی جانب سے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف خوش آئند ہے جس سے خطے میں بھارت کی تجارتی اجارہ داری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان کو امریکی پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکوں کے ساتھ اپنی تجارتی حکمت عملی کو بہتر بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جس طرح بھارت کو نقصان پہنچایا اس کی پورے بھارت میں مذمت کی جارہی ہے، بھارتی اپوزیشن نے اپنی سرکار کے خلاف جو انداز اختیار کیا اس نے ثابت کردیا ہے کہ نریندر مودی بھارت کے ناکام ترین وزیر اعظم ہیں، مودی حکومت نے بھارت کے تعلقات کو کئی سالوں میں اپنے سب سے سنگین بحران سے دوچار کردیا، اس کے برعکس پاکستان کی موجودہ حکومت نے اپنی خارجہ پالیسی سے جس طرحپاکستان کو دنیا بھر میں اہم ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید