اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روزا س وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پیپلز پا ر ٹی زپارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل اپنی سیٹ سے اٹھ کر اپوزیشن بنچوں پر چلے گئے اور اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان کی خالی کرسی پر بیٹھ گئے ۔ سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی خرم شہزاد ورک بھی ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تبصرہ کیا کہ عبدالقادر پٹیل کو اپوزیشن بنچز پر بٹھا دیں ۔عبدالقادرپٹیل کو اپوزیشن لیڈر کی نشست پر دیکھ کر اراکین قومی اسمبلی نے قہقہے لگائے ۔ بعد ازاں وہ واپس اپنی نشست پر گئے توا سپیکر ایاز صادق نے از راہ مزاح مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ نئے اپوزیشن لیڈر آ ئے ہیں؟عبد القادر پٹیل نے جھک کر سلام کرتے ہوئے سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔