• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم خاتون ہراسانی، سربراہ کے الیکٹرک نے جرمانے کی رقم ہائیکورٹ میں جمع کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دوران ملازمت خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث کے الیکٹرک کے سربراہ مونس عبداللہ علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ طارق شاہنواز نے جرم ثابت ہونے پر عہدے سے برطرفی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سی ای او ( چیف ایگزیکٹو آفیسر ) کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی عدالتی حکم پر ہی 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 7 اگست کو نیشنل بینک پاکستان میں جمع کرائی ہے جبکہ گذشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی طور پر معطل کردیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید