کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کراچی بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کوپولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی جانب سے لوٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس ملزمان کو قلع قمع کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے،شفیق موڑ کے قریب پولیس وردی میں ملوث ملزمان نے انگلینڈ سے آنے والی فیملی سے 2ہزار برطانوی پائونڈ، طلائی زیوارات سمیت قیمتی ایشاءسے محروم کر دیا، متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق تیموریہ تھانہ کی حدود شفیق موڑ کے قریب پولیس وردی میں ملوث کار سوار ملزمان نے انگلینڈ سے آئی فیملی کوپولیس اہلکار بن کر تلاشی کے نام پر روکا اور تلاشی کے بہانے پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نےاسلحہ نکال کر گاڑی میں سوار انگلینڈ سے آئی فیملی کے افراد کو یرغمال بنایااور نقدی و طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے،ملزمان نے متاثرہ فیملی سے2 ہزار برطانوی پائونڈ،9 تولہ سونا اور15 ہزار پاکستانی روپے لوٹے،اس دوران ملزمان نے گاڑی کے ڈرائیور سے بھی 7 ہزار روپے چھینے،واقعے کے بعد متاثرہ شہری دانیال کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ ضلع وسطی میں اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں تاہم پولیس ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔