اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے اعلیٰ ترین مارکیٹ ریگولیٹر نے موٹر کمپنی کے کمپنی سیکریٹری، اس کے چار قریبی رشتہ داروں اور ایک نجی فرم کے خلاف مبینہ اندرونی تجارت (insider trading) کے الزام میں فوجداری شکایت درج کرائی ہے، جس سے 338ملین روپے سے زائد کا غیر قانونی منافع حاصل کیا گیا۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے رسمی طور پر کراچی کے اسپیشل کورٹ (بینکوں میں جرائم) میں فراڈ اور جعلی دستاویزات کے کیس نمبر 14/2025کے تحت شکایت دائر کی ہے۔