پشاور(جنگ نیوز)تحریک انصاف ضلع پشاور خواتین ونگ کی نائب صدر بینش عرفان نے رابطہ ایپ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے لاگ ڈاؤن کے دوران ملک کو بہتر طریقے سے سنبھالا جس کو دنیا بھر کے لیڈروں نے سراہا ۔جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریجیم جینچ سے پہلے ملک میں مہنگائی آئی تھی مگر اتنی بھی نہیں تھی۔ جس پر پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کے نام پر احتجاج بھی ریکارڈ کروائے تھے انہوں نےکہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھنے کے مترادف ہے۔ اداروں کو پرائیویٹز کر کے ملک کو کیسے چلائیں گے۔ اسحاق ڈار نے ڈالر کو عارضی طریقے سے کنٹرول کیا تھا لیکن اب کنٹرول تو دور کی بات پکڑ کر دیکھائے۔ سٹریٹ کرائمز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے رابطہ ایپ سے عوام میں بہت سے سہولیات میسر ہوں گے جیسا کہ صحت کارڈ، تعلیم کارڈ جیسی سہولیات میسر ہونگے۔