لاہور (نسیم قریشی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک سے گرفتاری کو موخر کر دیاگیا، متعلقہ اداروں نےماڈل ٹاؤن سانحہ جیسے سانحہ سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی کیلئے ممکنہ امکانات پر غور شروع کردیا،ذرائع کا بتاناہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنیوالے متعلقہ اداروں نے عمران خان کی گرفتاری پر ممکنہ ری ایکشن کے مختلف پہلوؤں پرغور کرنےکے بعدعمران خان کو سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی موجودگی میں گرفتار کرنے کا آپشن فی الحال موخر کیا ہے، متعلقہ اداروں کا خیال ہے کہ اگر عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہو سکتا ہے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان یقینی طور پر سخت مزاحمت کریں گے۔