بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے پرانے دوست اور نوجوان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اداکارہ سوارا بھاسکر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کبھی کبھار کسی چیز کو ہم بہت دور ڈھونڈتے ہیں لیکن وہ ہمارے بہت قریب ہوتی ہے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو دھونڈ لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اپنے شوہر فہد ضرار احمد کو دل میں آنے کیلئے خوش آمدید کہتی ہوں، اب یہ صرف ان کا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما ہیں، اس کے علاوہ وہ سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔